ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / داعش نے قاہرہ میں قبطی چرچ پرحملے کی ذمہ داری قبول کرلی

داعش نے قاہرہ میں قبطی چرچ پرحملے کی ذمہ داری قبول کرلی

Thu, 15 Dec 2016 11:10:33    S.O. News Service

قاہرہ،14؍دسمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)شدت پسند گروہ داعش نے گذشتہ اتوار کو مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں قبطی عیسائیوں کے ایک چرچ پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ داعش نے انٹرنیٹ پر پوسٹ ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ قاہرہ کے چرچ میں خودکش حملہ اس کے جنگجو ابو عبداللہ المصری نے کرایا ہے۔ اس حملے میں پچیس افراد ہلاک اور پچاس کے لگ بھگ زخمی ہوگئے تھے۔خیال رہے کہ داعش نے قبطی چرچ میں خود کش حملہ آور کی شناخت ایک مختلف نام سے کی ہے اور اس کا نام ابو عبداللہ المصری بتایا ہے جب کہ مصری پولیس کا کہنا ہے کہ یہ خود کش حملہ محمود شفیق محمد مصطفیٰ نامی ایک شدت پسند نے کیا تھا۔ ممکن ہے داعش نے اصل نام کے بجائے اور کا فرضی نام یا کنیت سے اس کی شناخت ظاہر کی ہو۔


Share: